: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسپین،3مئی(ایجنسی) اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم نے ملک میں ایک نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد چھبیس جون کو نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ بیس دسمبر کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد ایک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مقررہ مدت پیر کی نصف شب کو اپنے اختتام کو پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ساڑھے چار مہینوں کے دوران سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابیاں حاصل کرنے والی چار
بڑی جماعتوں کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام پر کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آ سکا۔ اسپین کی تاریخ میں اس طرح سے نئے انتخابات کے انعقاد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم ماریانو راخوئے کی قدامت پسند پیپلز پارٹی نے دسمبر کے انتخابات جیت لیے تھے تاہم یہ جماعت کامل اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔ راخوئے کو ہی نہیں بلکہ سوشلسٹوں کے قائد پیدرو سانچیز کو بھی مخلوط حکومت کے قیام کے لیے کوئی اتحادی میسر نہیں آ سکا تھا۔